مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں پر عید کی نماز ادا کرنے پر بھی پابندی، ریاست اترپردیش میں نمازعید ادا کرنے پرسترہ سو مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی سرپرستی میں بڑھتی انتہا پسندی نے بھارتی مسلمانوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔نمازعید ادا کرنے پر مسلمانوں کیخلاف مقدمات جاجماؤ،بابوپورہ اوربجریا کے علاقوں میں درج کرائے گئے۔
انتہا پسند مودی سرکارنے امام مسجد اورعید گاہوں کی انتظامیہ کو بھی نہ بخشا اورانھیں بھی مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں کے خلاف تعصب رکھنے پرپہلے ہی بدنام ہیں۔ اسی نے 2019 میں مسلمانوں کووائرس قراردیا تھا۔
چند دن قبل سابق مسلمان ایم پی اے عتیق احمد کو ہندو انتہا پسندوں نے دن دھاڑے پولیس حراست میں قتل کر دیا تھا۔مسلم دشمنی کی وجہ سے انتہا پسند اترپردیش حکومت کئی شہروں کےمسلمان نام بھی ہندو طرزپرتبدیل کر چکی ہےجن میں مصطفی باد کا نام رام پور،الہ آباد کو پریاگراج ،فیض آباد کوایودھیہ اورفیروز آباد کو چندرنگر کا نام دیا گیا ہے۔