Featuredاسلام آباد
پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے اچھی خبر ، پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں تاخیر کا خاتمہ
پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے اچھی خبر، ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں 3 ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کردیا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی ڈیلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی، ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری 10 کے بجائے 4 ورکنگ دنوں میں ہوگی جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ کی ڈیلیوری 5 کے بجائے حسب سابق 2 روز میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کر گیا تھا، ارجنٹ اور ایگزیکٹ پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں ہوپارہے تھے۔