Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی حکومت سے ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان تحریک انصاف ملک بھر انتخابات کے متعلق حکومت سے ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر ہونے والے پولیس آپریشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر، محمود خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر غور و خوص کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا ہے یا نہیں؟ تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close