کراچی: شاہ فیصل، ایئر پورٹ، گلشن اقبال ، سرجانی اور اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے رنگ جمادیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مغرب میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، ایئر پورٹ، گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، عزیز آباد اور اورنگی ٹاون میں بھی بارش ہوئی۔
دوسری طرف کراچی کے وسطی علاقے میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ بادل شمال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گرد نواح میں بارش کا امکان ہے۔