راولپنڈی: گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہاہے
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہے، ورنہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے، 10 مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا آر یا پار ہو جائے گا، 10 مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں، حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔
10مئی تک کٹی کٹانکل آئےگاآرہوجائےگایاپارہوجائےگاجب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گےتوووٹ بھی تندورمیں پڑیں گےمذاکرات سپریم کورٹ کودھوکہ دینے کاایک بہانہ ہےورنہ ڈنگ ٹپاؤاپالیسی ہے10مئی کوIMFکی ایگزیکٹوبورڈکی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 30, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، لیکن اُس کے نتائج کے لئے بھی تیار رہیں، ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہاہے، آٹے کی لائنوں میں 20 آدمی مر گئے بقول خاقان عباسی کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔
حکومت کااگلا نشانہ ہماری ملکیتی4مرلے کی لال حویلی ہےلیکن اُس کےنتائج کےلیے بھی تیاررہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہےجس کے نتائج سنگین نکلیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 30, 2023
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھراہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پر پرویزالہی نشانہ ہے، جب دروازے بکتر بند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے۔