Featuredاسلام آبادتجارت
پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار رکھتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 288 روپے مقرر کردی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 176 روپے 7 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 164 روپے 68 پیسے مقرر کردی گئی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔