Featuredاسلام آباد
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے عندیہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے عندیہ دیدیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں محسن شاہ نواز رانجھا حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، عمران خان کی عدم پیشی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟، جس پرعمران خان کے وکیل نے بتایا کہ وہ نہیں آسکے، استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوچھا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست؟، وکیل نے بتایا کہ درخواست دائر ہوگئی ہے۔
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی وقت تک،عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے، عدالتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے عدالتی اوقات میں پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔