اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دومقدمات درج ہیں،جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چوہدری پرویز الٰہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ خواجہ صاحب ن لیگ کی درست خدمت کر رہے ہیں،نوازشریف کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں،اصل میں انہوں نے دکھایا ہے کہ ہم ججز کے حوالے سے ہم یہ ہیں۔ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ اللہ انہیں ایکسپوز کرے ،باقی ان کا پتا چل جائے کہ یہ ہیں کیا، نوازشریف اور شہبازشریف کی ٹیم کو کہہ سکتاہوں کہ یہ منافقوں کا ٹولہ ہے۔