مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 6 جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، پوری قوم سیکیورٹی فورسزکےساتھ کھڑی ہے، شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان فرض پر قربان ہو گئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے تھے اس دوران دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
خطے میں امن و استحکام کے لئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کافیصلہ تنظیم کے چارٹر سے متعلق ہمارے عزم کا عکاس ہے۔
Pakistan's decision to attend SCO Council of Foreign Minister's meeting in India reflects our commitment to the SCO Charter & multilateralism. We are committed to playing our part to advance our shared values of peace & stability in the region. We are all for win win…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 4, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ رابطے، تجارت اور باہمی تعاون سب کے مفاد میں ہے ۔