Featuredکھیل و ثقافت

چوتھا ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست ، سیریز میں پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل

بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے

 پانچ ون ڈے میچز کی سیریزمیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

سیریز کے چوتھے میچ میں  پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی 18 ویں سینچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز اسکور کیے۔ آغا سلمان 58، شان مسعود 44، افتخار احمد 28، محمد رضوان 24 اور فخر زمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی 23 اور محمد حارث 17 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 جبکہ بین لسٹر اور اِیش سودی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹام لیتھم 60 اور مارک چیپمین 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 34 ، ٹام بلینڈل 23 ، ویل ینگ 15 اور جیمز نیشم 11 رنز بنا سکے۔

ایش سودھی 9 اور کول میکونچی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلیئر ٹکنر 6 اور میٹ ہینری 5 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر 4 اور محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close