Featuredاسلام آباد

مصروفیات کے باعث سول اور فوجداری کیسز میں عدالت پیش نہیں ہوسکتا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی۔

عدالتی کارروائیوں کیلئےعمران خان نے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کردیا، نعیم پنجوتھا کو تمام عدالتوں میں درخواستیں ،اپیلیں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے۔

عمران خان کا مؤقف ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سول اور فوجداری کیسز میں عدالت پیش نہیں ہوسکتا، نعیم پنجوتھا میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے 8مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے جبکہ 5رکنی بنچ نےعمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس طارق سلیم،جسٹس انوارالحق اورجسٹس امجدرفیق بنچ میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close