حیدرآباد میں مبینہ طور پر نشے میں دھت اہلکارکو پولنگ اسٹیشن پر تعینات کردیا گیا۔
یوسی 119 میں تعینات اعظم نامی پولیس اہلکار نے شور شرابہ شروع کردیا۔ساتھی اہلکاروں نے اہلکار کو اٹھایا اور پولنگ اسٹیشن کے باہر لے گئے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےاہلکار کو معطل کرکے میڈیکل کرانے کاحکم دیدیا۔اس موقع پرایس ایس پی کا کہنا تھا کہ میڈیکل میں اگرنشہ ثابت ہوا تو اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔