Featuredسندھ

ہم نہیں چاہتے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے

کراچی: انتظامیہ پارٹی ورکر بنے گی تو ہنگامہ آرائی کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے، انتظامیہ پارٹی ورکر بنے گی تو ہنگامہ آرائی کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اس وقت دورے پر ہیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے، الیکشن کمشنر کو خیال کرنا ہوگا کہ ڈبے نہیں بدلنے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو تھانے میں بند کر دیا ہے، ہماری شکایات پریذائیڈنگ افسران نہیں سن رہے، ہم نہیں چاہتے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد پولنگ ایجنٹ کو فارم 11 فراہم کرنا ضروری ہے، انتظامیہ پارٹی ورکر بنے گی تو ہنگامہ آرائی کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close