Featuredاسلام آباد

پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے اورتجارتی تعاون کے فروغ پراتفاق

اسلام آباد: پاک، افغان وزرائے خارجہ کے مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی اور تجارتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا.

وزرائے خارجہ کی سربراہی میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی قیادت کی. مذکرات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی، تجارتی تعاون کے فروغ اور بارڈر مینجمنٹ اور سرحدوں پر غیر قانونی نقل وحرکت روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close