Featuredاسلام آباد

ایک سال کے دوران مزید ساڑھے آٹھ لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے

بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مزید ساڑھے آٹھ لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پردیس جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے تعلق رکھتی ہے، اعداد وشمار کے مطابق پنجاب سے 4 لاکھ 71 ہزار افراد ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے۔ خیبرپختونخوا سے دو لاکھ 68 ہزار جبکہ سندھ سے 61 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔

اعداوشمار کے مطابق آزاد کشمیر سے 30 ہزار،گلگت بلتستان سے 12 ہزار افراد پردیس چلے گئے۔ اسلام آباد اور بلوچستان سے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 7،7 ہزار ہے۔

وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے شہری بیرون ممالک جارہے ہیں۔ یہ آٹھ لاکھ پاکستانی کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجیں گے۔ پاکستان تربیت یافتہ ورک فورس بھجوانے کے لحاظ سے خطے کے دیگر ممالک کیساتھ رابطے میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close