ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے نئے کاروباری ہفتے میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.85 روپے ہے ، انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.59 روپے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 288 روپے میں دستیاب ہے۔