Featuredسندھ

 کے الیکٹرک کے معاہدے کی مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی

لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے ، کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک نے اپنے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر نیپرا کو لائسنس کی تجدید کی درخواست دی

کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، اس کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی۔

کے الیکٹرک نے اپنے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر نیپرا کو 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست دی ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی، لائسنس میں مزید 20 سال یعنی 20 جولائی 2043ء تک توسیع کی جائے۔
کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ادارہ 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے اس لیے معاہدے کی مدت میں توسیع کی جائے۔

نیپرا نے اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے 14 روز میں رائے طلب کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close