Featuredاسلام آباد

رینجرز اہلکاروں نے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیا۔

ذرائع کےمطابق چیئڑمین پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں گرفتارکیاگیا۔عمران خان کو نیب کی ٹیم نے گرفتارکیا۔چئیرمین نیب نے عمران خان کے وارنٹ جاری کئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کولیگل وارنٹ دکھا کرگرفتارکیا گیا،سابق وزیراعظم کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔چیئرمین نیب نے یکم مئی کوعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو ریمانڈ کیلئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عمران،خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جاری ہے۔چیف جسٹس نے 15 منٹ میں آئی جی کوطلب کرلیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نےریماکس دئیےکہ جس نے بھی یہ کیا ہے غلط کیا ہے، وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی کارروائی کرنا پڑی کروں گا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144نافذ ہے خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔حالات معمول کے مطابق ہیں۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیب میں عمران،خان کیخلاف انکوائریاں چل رہی تھیں،نیب میں50ارب روپے خزانے کو نقصان پہنچانے کا کیس تھا۔عمران خان کو بار بار نوٹس جاری ہوئے۔عمران خان نے شامل تفتیش اورپیش ہونے سے انکارکیا۔عمران خان کو نیب نے گرفتارکیا۔توشہ خانہ میں اربوں روپے چوری کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close