Featuredاسلام آباد

چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی اسلام آباد کو 15منٹ میں طلب کرلیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جس نے بھی گرفتار کیا ہے غلط کیا ہے۔

عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی اسلام آباد کو 15منٹ میں کوطلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو لیگل وارنٹ دکھا کر گرفتار کیا گیا، عمران خان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے،حالات معمول کے مطابق ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close