Featuredاسلام آباد

آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی وجوہات بتادیں

آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی وجوہات بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، انہیں نیب نے رینجرز کی معاونت سے حراست میں لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 15 منٹ میں جواب طلب کرلیا۔

آئی جی اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں حالات معمول کے مطابق ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close