Featuredدنیا

کینیڈین سفارتکار کی ملک بدری کینیڈا کے اقدام کے جواب میں ہے، چینی حکام

کینیڈا کی جانب سے چینی سفارتکار کو ملک بدرکرنے کے بعد اب چین نے جوابی اقدام میں شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار کوملک بدرکرنےکااعلان کردیا۔

خبرایجنسی کےمطابق چینی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہاکہ شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکارکوملک بدرکردیں گے،کینیڈین سفارتکارکی ملک بدری کینیڈاکے اقدام کے جواب میں ہے۔

اس سے قبل کینیڈا نے چین کے سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدرکیا تھا۔ کینیڈا کی حکومت نے ٹورنٹو میں مقررچین کے سفارت کارمسٹرزاؤ کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیدیا۔

کینیڈین حکام نے چینی سفارتکارکو ملک چھوڑدینے کا حکم دیتے ہوئےالزام لگایا گیا ہے کہ وہ کینیڈین رکن پارلیمان کے خلاف سازش میں ملوث تھے۔

رکن پارلیمان مائیکل چونگ اوراُس کے ہانگ کانگ میں مقیم رشتے داروں کودھمکایا جارہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close