Featuredکھیل و ثقافت

ایشیاء کپ کے انعقاد سے متعلق 48 گھنٹوں میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان

ایشیاء کپ پاکستان میں ہوگا یا نہیں اس حوالے سے 48 انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے، بڑی پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں، ان کی ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقاتیں طے ہیں، جہاں ایشیاء کپ کے انعقاد سے متعلق 48 گھنٹوں میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

کرکٹ ایشیاء کپ پاکستان میں ستمبر میں شیڈول ہے، بھارتی ٹیم پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرچکی ہے، جس کے باعث پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پیش کرچکا ہے، جس کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل مقام جبکہ باقی میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایشیاء کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے پر کسی صورت راضی نہیں، ہائبرڈ ماڈل کو تاحال اے سی سی نے مسترد نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کرکٹ بورڈ پر دباؤ ڈالنے کیلئے ایشیاء کپ کے مقام کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں کررہا ہے تاہم ابھی تک اے سی سی نے اس حوالے سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close