Featuredاسلام آباد
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی گرفتاری پر بیان جاری کردیا
اسلام آباد : نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے، گرفتاری کا حکم نیب کی جانب سے تھا۔
ںیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا۔
نیب کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود تھے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو چیئرمین نیب نے جاری کئے۔
گرفتاری کا حکم نیب کی جانب سے تھا اور اس پر عملدرآمد بھی نیب نے ہی کیا ہے، عمران خان پر کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے، اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے نافذ تھی۔