Featuredپنجاب

ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے

لاپور: یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشت گردی ہے لہٰذا سخت ترین احتساب ہو گا۔

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں، سراسر دہشت گردی ہے، میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ٹی آئی کی کھلی دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر حملے ملک دشمنی اور فاشزم ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے، لاپور اور راولپنڈی کے افسوسناک واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں، یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشت گردی ہے لہٰذا سخت ترین احتساب ہو گا۔

نگران وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ حملوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا یے، دہشت گردی میں ملوث ایک ایک شرپسند کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

عامر میر نے کہا شر پسندوں نے اپنا اصل چہرہ اور اپنا ملک دشمن ایجنڈا ظاہر کردیا ہے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمر پچھتائیں گے، شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر طرح کے اقدام کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close