لاہورکےجناح ہاوس اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی قیادت سمیت مشتعل کارکنوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلئے گئے۔
عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،حماد اظہر سمیت متعدد نامزد،جھڑپوں کےدوران دوشہری میاں محمودالرشید اورمیاں اسلم اقبال کی گولیوں کانشانہ بھی بنے۔
لاہورمیں پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر شرپسند کارکنوں نےلاقانونیت کی انتہاکردی۔تاریخی جناح ہاوس سمیت متعددسرکاری املاک کوشدید نقصان پہنچایا۔مختلف تھانوں میں دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت سات مقدمات درج کرلیےگئے۔
پولیس کےمطابق جناح ہاوس پرحملے کےدوران میاں اسلم اقبال اورمیاں محمودالرشید نےمسلح ہوکرشرپسند جتھوں کی قیادت کی۔ جلاوگھیراو کےدوران دونوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔