سوشل میڈیا سے بریک کے دوران اپنے ساتھ وقت گزاروں گی ، عائشہ عمر
عائشہ عمر نے لکھا کہ وہ اس بریک کے دوران کوئی فون ، نہ انٹرنیٹ ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا نہ کوئی ٹیکنالوجی ، میک اپ ، ویڈیوز ، تصاویر ، کوئی الارم کسی بھی چیز کا استعمال نہیں کریں گی۔
پاکستانی اداکارہ اور فیشن آئیکون عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے کچھ دنوں کے لیے بریک لے لی۔ اس بریک کے حوالے سے خود عائشہ ہی نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ
ہیلو میرے چاہنے اور نفرت کرنے والوں۔
آج رات سے میں نے ذہنی اور جسمانی سکون کے لیے سوشل میڈیا سے بریک لے لی رہی ہوں۔ فون، انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا ، واٹس ایپ ، ٹیکنالوجی ،کیمیکلز ، کیفین ، تصویر،میک اپ ، ویڈیوز، آلارم ، گوسیپس ، کوئی بھی تنگ کرنے والا شخص نہیں ، بالکل نہیں ۔ بس کم اور صاف کھاونگی، پڑھوں گی ، سوچوں گی اور اپنے خالق سے رابطہ بنانے کی کوشش کروں گی۔
مید کرتی ہوں کہ اچھی عادتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہوںگی ۔۔ انشااللہ
ساتھ ہی عائشہ نے پروفیشنل رابطہ کرنے کے لیے اپنے مینیجرز کے ناموں کو ٹیگ کیا۔
عائشہ نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ذاتی طور پر کسی بھی ایمرجنسی کے لیے میری والدہ سے رابطہ کریں انہوں نے اپنے دوستوں اورخاندان والوں کو یہ لکھا ، کہ آپ جانتے ہیں کہ کیسے رابطہ کرنا ہے۔
جلد ملیں گے ۔۔
عائشہ عمر