Featuredاسلام آباد

جبر اور گرفتاریوں کے بجائے مسئلے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے : صدر مملکت

 اسلام آباد: احتجاج ہرشہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ  سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اورانہیں زد و کوب کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کاضیاع باعث تشویش اور افسوسناک  ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ احتجاج ہرشہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ کچھ شرپسندوں نے جس طرح سرکاری املاک اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہ قابل مذمت ہے۔
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔ تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close