توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی تاحکم ثانی معطل رہے گی، چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ٹرائل روکنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی تاحکم ثانی معطل رہے گی۔ دو روز قبل عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت کو بتایا کہ کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں، الیکشن کمیشن نے کمپلنٹ قانون کے مطابق نہیں بھیجی۔ الیکشن کمیشن نے کسی کو کمپلینٹ بھیجنے کی اتھارٹی نہیں دی۔ مقررہ وقت گزر جانے کے بعد کمپلینٹ نہیں بھیجی جا سکتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔
دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت کے اردگردتوآج آرمزہی آرمزہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے شیل خالی ہیں اور آرمز بھی نہیں، آج لگتا ہے کرفیولگا ہوا ہے۔