Featuredپنجاب

3 روز میں ٹیلی کام سیکٹر کو 2 ارب 46 کروڑ کا نقصان ہوا،ترجمان ٹیلیکام انڈسٹری

ملک میں انٹرنیٹ بندش سےملکی معیشت کواربوں روپے کا جھٹکا،انٹرنیٹ بند ہونے سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ترجمان ٹیلیکام انڈسٹری کے مطابق 3 روزمیں ٹیلی کام سیکٹرکو2 ارب 46 کروڑکا نقصان ہوا۔آل پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹرکو10 ارب کا نقصان ہوچکا۔

بزنس کمیونٹی اورسول سوسائٹی نےانٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔کاروباری نمائندوں اور سول سوسائٹی کا مشترکہ اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ کی پریشان کن اور قابل مذمت اقدام ہے،انٹرنیٹ بندش سے ہیلتھ کیئر، ایمرجنسی، اکنامک سروسز تک رسائی متاثرہوئی، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ انٹرنیٹ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close