Featuredاسلام آباد
القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے ضمانت منظور
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں بھی عمران خان کی 22 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عمران خان کی لاہور کےمقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دوربارہ شروع ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
وکیل سلمان صدر کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد اُن کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کیے گئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ضمانت منظور کی اور ظل شاہ کیس میں پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی 2 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کر لی۔