Featuredپنجاب

وزیراعظم کا دورۂ جناح ہاؤس ، کور کمانڈر ہاؤس اور عسکری قیادت سے ملاقات

لاہور: جلاؤ، گھیراؤ اور پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

وزیراعظم دورۂ جناح ہاؤس کے بعد سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہل کاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے زخمی افسران اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلاؤ، گھیراؤ اور پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات اور شر پسندوں کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close