Featuredپنجاب

میٹرو اسٹیشن کیس میں 27 اور جی ایچ کیو کیس میں 78 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: تمام افراد کو ثبوتوں کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا

خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 708 آر اے بازار جی ایچ کیو کیس میں 78 ملزمان گرفتار ہوچکے، سی سی ٹی وی اور تفتیش کے ذریعے تمام افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی پی او روالپنڈی خالد ہمدانی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تک ہم 264 افراد کو گرفتار کرچکے ہیں، ملزمان کیخلاف 17 مقدمات درج ہیں، مقدمہ نمبر 708 آر اے بازار جی ایچ کیو کیس میں 78 ملزمان گرفتار ہوچکے، سی سی ٹی وی اور تفتیش کے ذریعے تمام افراد کو گرفتار کیا گیا۔

خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار راجا محمد احسان کو جی ایچ کیو کے سامنے ہنگامہ کرتے دیکھا گیا، دوسرا گرفتار شخص جی ایچ کیو کے سامنے پیٹرول چھڑک رہا تھا، تمام افراد کو ثبوتوں کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا، جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملہ کرنے والوں کی مکمل تفتیش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن جلایا گیا، 80 کروڑ کا نقصان ہوا، میٹرو اسٹیشن کیس میں 27 ملزمان گرفتار ہوچکے مزید گرفتاریاں جاری ہیں، ڈی ایس پی وارث خان اور 2 ایس ایچ او زخمی ہوئے، ہماری 20 کے قریب گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ پلانرز اور سہولت کاروں کی بھی گرفتاریاں جاری ہیں، ہمارے 29 آفیسرز زخمی اور 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close