لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت23 مئی تک منظور کرلی ۔بشری بی بی حفاظتی ضمانت حاصل کرنےعدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکرحفاظتی ضمانت حاصل کی۔پیشی کے بعد عمران خان اور بشری بی بی واپس زمان پارک پہنچ گئے
عدالت پیشی پرعمران خان اور بشری بی بی کیساتھ سیکورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔کارکنوں بھی عمران خان اور بشری بی بی کے ہمراہ رہے،روانگی کے وقت درجن کے قریب کارکنوں کی نعرے بازی،عمران خان نے کارکنوں سے احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی۔
عمران خان نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پارٹی پر ممکنہ پابندی لگائی جاسکتی ہے،انہوں نے پارٹی کارکنان سے احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی گاڑی کوہائیکورٹ کےاندرآنے کی اجازت مل گئی ۔عمران خان کے وکیل نے گاڑی اندرلانے کے لیے رجسٹرار کو درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ٹیم عمران خان کو 9 مئی کو گرفتار کر چکی ہے اورابھی وہ دو ہفتوں کیلئے ضمانت پر ہیں۔