Featuredاسلام آباد
کوئی مواد جو قومی سلامتی کے مخالف ہو نشر نہ کیا جائے، پیمرا کی ہدایت
پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلزکو کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مواد جو قومی سلامتی کے مخالف ہو وہ نشر نہ کیا جائے۔قومی سلامتی اور قومی مفاد مخالف مواد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے۔فوٹیجزاورمواد میں دہشتگردی، نفرت اورمنفی اثرات والے مواد سے اجتناب کیا جائے۔ایسا مواد نشرنہ کیا جائے جس سے ملک میں امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہو۔