Featuredپنجاب

منصوبہ ہے کہ ملکی سب سے بڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے

عمران خان نے قوم سے بھرپور پر امن احتجاجی تحریک کیلئے تیار رہنے کی اپیل کردی

لاہور: اگر عدالت عظمٰی اور آئین کو تباہ کردیا گیا تو تصورپاکستان ہی دم توڑ دے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم سے بھرپور پر امن احتجاجی تحریک کیلئے تیار رہنے کی اپیل کردی ہے۔

عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تقریباً 7ہزار قائدین، کارکنان اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا، یہ تحقیق تک نہیں کی گئی کہ سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کرنے میں کون ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ملکی سب سے بڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، تمام شہری پر امن احتجاج کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت عظمٰی اور آئین کو تباہ کردیا گیا تو تصورپاکستان ہی دم توڑ دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close