چیف جسٹس نے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر عمران کی پشت پناہی کی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے صدرمملکت جو کر رہے ہیں،اس پر ہمیں غصہ ہے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران خان وضاحت دے رہے ہیں 9 مئی کو جوکچھ ہوا وہ ایجنسیز نے کروایا۔ٹکٹ ہولڈرزاورٹائیگرفورس کے دہشتگرد ایجنسی کے بندےتھے؟کہا گیا دوبارہ گرفتار کیا گیا تو9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا۔کیا آپ کی بات سب مان لیں گے؟
وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ یہ سب آپ نے نہیں کرایا توآج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟عمران کی پوری سیاست انتشارتشدد کے ارد گرد ہوئی۔شاہراہ دستورپرسیاسی عمل گزشتہ روزسب نے دیکھا۔اس سانحےپرہرشخص کی آنکھ اشکبار ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں کمی مشکل حالات میں چھوٹاساریلیف ہے۔