واشنگٹن : فلسطینی علاقوں کی یہودی اور عرب ریاستوں میں تقسیم کے 75 برس مکمل ہونے پر’یوم النکبۃ‘ منایا گیا۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہلی بار فلسطینیوں کے اخراج کا دن ’النکبۃ‘ منایا گیا ۔ ’النکبۃ‘ 7 لاکھ فلسطینیوں کےاخراج کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1948 میں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
فلسطینیوں کے لیے ’النکبۃ‘ کی یاد گاری تقریب میں کوئی امریکی سفارت کار شریک نہیں ہوا۔
اس حوالے سے فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ دن منانا تسلیم کرنا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
منتظمین نے کہا کہ ’النکبۃ‘ کا دن منانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی کی یاد دہانی ہے۔