Featuredاسلام آباد
ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے دونوں رہنماؤں کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔
سابق وفاقی وزراء کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد مظاہروں کے بعد نقص امن کے خطرے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔