Featuredپنجاب

لیڈر شپ 9 مئی کے واقعات میں ملزمان کی رہنمائی کررہی تھی : انوش مسعود

جناح ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ نافذ ہوسکتا

لاہور: 9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان لیڈرشپ سے رابطے میں تھے

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں گھسنے والوں پر آرمی ایکٹ لگ سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام عناصر کی شناخت کرلی گئی ہے۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث کسی بھی شرپسند کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ 9 مئی کے واقعات میں ملزمان کی رہنمائی کررہی تھی، جناح ہاؤس میں گھسنے والوں پر آرمی ایکٹ لگ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے رابطے قیادت کے ساتھ تھے، وہ ان کی رہنمائی کر رہے تھے، جناح ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ نافذ ہوسکتا۔

انوش مسعود نے یہ بھی کہا کہ گرفتار خواتین کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جا رہی، خواتین سے لیڈیز پولیس تفتیش کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close