کراچی: پاکستان تحریک انصاف میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔
کراچی کے میئر کے لیے تحریک انصاف نے حافظ نعیم الرحمٰن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی، عجلت میں میئر کا انتخاب کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے، میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔