سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا جو پارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سے زیاده نہیں دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اور چٹان کیطرح ڈٹے رہتے ہیں معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔
ساری قوم جناح ہاؤس اور GHQ پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہوچکی ہے، جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا۔
اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا فیصلہ اسی ہفتےمیں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لےجون میں چت یاپٹ ہوکررہےگاعدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کےمشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کیطرف سےآکر رہےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2023
سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ شجر اور حجر بھی ان کا رونا رو رہے ہیں، اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جا رہا ہے اور پلس کون ہوگا، لیکن اب یہ ہو کر رہے گا۔