Featuredپنجاب

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی پر عمران خان کا ردعمل

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی پر عمران خان نے ردعمل جاری کردیا۔

تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

شیریں مزاری نے مستقبل میں سیاست نہ کرنے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدو کرنے کا اعلان کیا۔
سینئر رہنماؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ساری صورت حال میں یہ بھی سوچ رہا ہوں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں ملک سے کہاں غائب ہوگئیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close