سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نو مئی کے پرُتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک جانب شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی طرف سے حملوں کی مذمت کرکے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
Ref. My earlier statement where I unequivocally condemned 9th May incidents, I have decided to take a break from politics, therefore, I have resigned from party position and parting ways from Imran Khan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2023
شیریں مزاری اور عامر کیانی کے بعد فوادچوہدری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے لکھا کہ وہ سیاست سےبریک لے رہے ہیں۔ فوادچوہدری پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں اور وہ پارٹی کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔