Featuredاسلام آباد

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

اضافےکااطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

اسلام آباد: صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافےکااطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، اس حوالے سے نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close