Featuredاسلام آباد

پاکستان بھارت کی جانب سے سرینگر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کو مسترد کرتا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد : بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات کے نارمل ہونے کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے سرینگر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کو مسترد کرتا ہے۔ جموں کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔ ایسی کانفرنس کروانا کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات کے نارمل ہونے کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ پاکستان، چین، سعودی عرب، ترکی، مصر اور عمان کا اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ہر فورم پر رابطے میں ہیں۔ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان کے امریکا کے ساتھ کئی دہائیوں سے زبردست تعلقات ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں۔ پاکستان کی چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close