سابق صوبائی مشیر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران خان پہلے دشمنوں کیلئے نہیں دوستوں کیلئے دشمن بنتے ہیں، عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشتگردکارروائیوں کی وجہ سےپی ٹی آئی کاحصہ نہیں رہناچاہتی،22 سال سے سیاسی سفرمیں ایساماحول اور منظرنہیں دیکھا۔ ملوث افرادکو عبرتناک سزا دی جائے۔ واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی، بیرونی ایجںڈےپرسازش تیارکی گئی، سازش کا مقصداداروں کی تضحیک،غیرملکی آقاؤں کوخوش کرناتھا، منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیاگیا۔ اپنے چشم وچراغ قوم کودینے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھرشرپسندوں نےعمران کی سوچ کویرغمال بنایاہواتھا، میں نے پی ٹی آئی کونہیں ان کے منشور کو جوائن کیاتھا۔ سیاسی سفرجارہے گا،سیاست کامحور حلقے کےعوام ہیں۔