ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ اٹھائیس مئی کو ہوگی۔اس سے پہلے ترک لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
رن آف مرحلے میں صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال کلیچدارمیں مقابلہ ہے۔انتخابی مہم اور ریلیوں میں بھی تیزی آگئی۔
ریلی سےخطاب میں ترکیہ کے صدرطیب اردوان نے پارلیمنٹ اورصدارت کے درمیان اتحاد پر زوردیا۔کہا آپ کی حمایت سے قانون سازی اورانتظامی اختیارات ہم آہنگی سے کام ہوسکے گا۔
طیب اردوان نےمزید کہااستبول میں کلیچدارنے حامیوں کے سامنے معاشی مسائل کی نشاندہی کی۔اور شامی پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کا عزم دہرایا۔