Featuredاسلام آباد
القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل پر فیصلہ
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ اسکنڈل پر نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے۔
عمران،خان اور بشریٰ بی بی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے دی۔
سابق وزیراعظم عمران،خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا، عسکری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔