نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے۔
بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمٰن کی تلاوت کی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مودی نے ہندوؤں کی رسومات ادا کیں اور پنڈتوں نے بھجن بھی گائے۔
پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اور انھوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے۔
Beautiful recitation of Surah Rehman from Qur’an:pic.twitter.com/skenL0cAV7
— Suvardarshan News ☀️ (@SuvardarshanTV) May 28, 2023
اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کو سراہا تاہم کچھ مسلم رہنماؤں نے وزیرِ اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے تعصبانہ اور امتیازی سلوک کو چھپانے کے لیے ایسا کیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ظاہر کرنے کے لیے یہ اقدام کیا وگرنہ گجرات فسادات ہوں، متنازع شہریت بل، کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ہو یا تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہو۔ مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔