Featuredاسلام آباد

عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا

عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف

 راولپنڈی: عوام نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے محبت کا اظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ چھاؤنی کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑعوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔

آرمی چیف سیدعاصم منیر نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کمزور کرنے کی کوششیں کر نے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں، عوام نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے محبت کااظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کامنہ توڑ جواب دیا۔
آرمی چیف نے مزید کہاکہ پاک فوج دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close